پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم میں شاندار بیٹنگ جاری، موضع تھوآ ہمایوں میں بڑی کارنر میٹنگ
پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری
پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 علی ناصر بھٹی کا بھی انتخابی مہم میں شاندار کور اپ
موضع چوآ ہمایوں کی عوام نے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوھدری ایاز امیر اور امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 20 علی ناصر بھٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا
چکوال() پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری۔ موضع تھوآ ہمایوں میں شاندار کارنر میٹنگ۔تھوآ ہمایوں کی عوام نے چوھدری ایاز امیر اور علی ناصر بھٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی تھوآ ہمایوں آمد پر جہانگیر حسین،نمبردار حاجی محمد خان،قاری حامد منظور،راجہ صفدر حسین،ملک رضی عباس،نمبردار شجاعت علی ناز کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ،پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 علی ناصر بھٹی،معروف قانون دان ملک زعفران زلفی،معروف کاروباری شخصیت راجہ نذیر تترال،رئیس اعظم آف بکھاری کلام معروف سماجی شخصیت چوھدری قمرعباس،اسد سرگودھا چوھدری داؤد سرور چکرال،چوھدری مظہر حسین چکرال،تنویر مغل،ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکٹری پاکستان تحریک انصاف چکوال جمیل حیدر بہکڑی،چوھدری نصر،خالق فقیر،محب علی،خالد چکرال،چوھدری سجاد بھگوال ،چوھدری سجاد بھگوال،نواب برکات،ملک مشتاق فوجی تترال،چوھدری اظہر محمود چکرال،چوھدری نعمان بھگوال،قاضی جاوید بھگوال اور نوجوان صحافی قمرعباس بھگوال موجود تھے۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوھدری ایاز امیر کا انتخابی نشان باجا ہے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چکوال علی ناصر بھٹی کا انتخابی نشان مالٹا ہے۔