موضع ڈھاب خوشحال تحریک انصاف کا

موضع ڈھاب خوشحال میں بڑی کارنر میٹنگ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم میں شاندار بیٹنگ جاری، موضع ڈھاب خوشحال میں بڑا کھڑاک

پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری

پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 علی ناصر بھٹی کا بھی انتخابی مہم میں شاندار کور اپ

کرنل ثقلین مین آف دی میچ کرار

چکوال(اوشین نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری۔ موضع ڈھاب خوشحال میں شاندار کارنر میٹنگ۔ڈھاب خوشحال کی عوام نے چوھدری ایاز امیر اور علی ناصر بھٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔بڑی تعداد میں لوگ کارنر میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی موضع ڈھاب خوشحال آمد پر کرنل ثقلین،حاجی مرتضیٰ ،حاجی کبریا،چئیرمین ایگزیکٹو باڈی تحصیل پریس کلب چکوال چوھدری صفدر ڈھاب ،حاجی شفقت، مجتبی حیدر،نمبردار محمد شفی، معروف قانون دان چوھدری فرخ ڈھاب عرف فرحی ڈھاب ،معروف قانون دان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن چکوال احمد رضا،ساجد حسین،حاجی اشفاق، اصغر سلطان،حسن رضا،چوھدری احسن،چوھدری اویس،معروف قانون دان عتیق رسول کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ پی ٹی آئی ہے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 علی ناصر بھٹی ،معروف کاروباری شخصیت رائیس اعظم آف تترال راجہ نذیر،ہر دل عزیز معروف سماجی شخصیت چوھدری قمرعباس بھکاری کلاں،چوھدری داؤد سرور چکرال،عمران بٹ بھگوال،چوھدری ناصر آف تھنیل فتوحی،سدا بہار بھائی تنویر مغل،یاسر شاہ بھگوال،نور خان بکھاری کلاں،حاجی بابو پرویز،محمد افتخار بھٹی،قاضی جاوید اختر بھگوال اور نوجوان صحافی قمرعباس بھگوال موجود تھے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوھدری ایاز امیر کا انتخابی نشان باجا ہے۔اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چکوال علی ناصر بھٹی کا انتخابی نشان مالٹا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں