نونہالان قوم کو محفوظ مستقبل دینے کے لئے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ یقینی بنانا قومی فریضہ ہے

چکوال 21 فروری ( اوشین نیوز) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ نونہالان قوم کو محفوظ مستقبل دینے کے لئے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ یقینی بنانا قومی فریضہ ہے جس کی اولین ترجیح کے طور پر تکمیل ہر شہری خصوصاً بچوں کے والدین کی اہم ترین ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے یہ بات ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے آئندہ راؤنڈ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے مرتب کئے گئے ویکسی نیشن پلان کا جائزہ لیا گیا ۔

یاد رہے کہ پولیو کے خلاف سال 2024 ء کا یہ دوسرا راؤنڈ پیر 26 فروری سے شروع ہو رہا ہے جو یکم مارچ تک جاری رہے گا اور اس کے دوران ضلع چکوال و تلہ گنگ میں پانچ سال تک عمر کے 257229 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس راؤنڈ میں بچوں کو وٹامن اے کے کیپسولز بھی دیئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کی ہدایت کی کہ سخت محنت و کاوش سے کام کرتے ہوئے بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ ضلع چکوال و تلہ گنگ کے طول و عرض میں پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کے تمام تر عمل کی ہمہ وقتی مانیٹرنگ کرکے ویکسی نیشن سٹاف کی کارکردگی کو اچانک چیک کیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے والدین کو بھی تاکید کی کہ وہ کامل احساس ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو بھر پور تعاون فراہم کر کے اپنے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے خلاف مدافعتی ویکسین کے قطرے پلوانے کو یقینی بنائیں تاکہ ان کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سک

اپنا تبصرہ بھیجیں