چوک تلہ گنگ کی تزئین و آرائش کی تکمیل پر افتتاح کے بعد پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز

چکوال ، 22 فروری

(اوشین نیوز) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ ضلع چکوال و تلہ گنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے مرتب کردہ بیوٹیفکیشن پلان میں سر سبز و شاداب ماحول کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کی بدولت داخلی و خارجی مقامات پر تزئین و آرائش کے دیگر امور کے ساتھ ساتھ خوشنما شجر کاری کو بھی یکساں اہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بات کلمہ چوک تلہ گنگ کی تزئین و آرائش کی تکمیل پر افتتاح کے بعد پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ، محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران و اہلکاران نے بھی شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ضلع چکوال و تلہ گنگ کے بیوٹیفکیشن پلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کے داخلی راستوں سمیت اہم مقامات کو تزئین و آرائش کے ذریعے پرکشش بنانے کے عمل میں دلکش شجر کاری بھی سر سبز و شاداب سکیم کی ترجیحات کا اہم جزو ہے اور اس پر عملدرآمد کے لئے میونسپل اداروں اور محکمہ جنگلات سمیت دیگر سرکاری محکموں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں