ڈسٹرکٹ پولیس چکوال
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کے احکامات پر چکوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال ضمیر عباس سب انسپکٹر,سعادت اسسٹنٹ سب انسپکٹر و ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 01 منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی.
گرفتار منشیات فروش:
01.طارق محمود ولد غلام شبیر ساکن محلہ لائن پارک چکوال کے قبضہ سے 2کلو 100گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او چکوال نے شاندار کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈی پی او
منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم لیے چکوال پولیس احسن اقدامات کرتے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیاتی نیٹ ورک ٹریس آؤٹ کرکے انکے خلاف کارروائیاں عمل میں لارہی ہے، ڈی پی او
ترجمان چکوال پولیس