ضلعی انتظامیہ کے چکوال بیوٹیفیکیشن پلان پر عملدرآمد کے تسلسل میں بلکسر انٹرچینج پر بنائے گئے “باب چکوال” کا تعمیراتی عمل مکمل

چکوال ، 25 جنوری ( اوشین نیوز) ضلعی انتظامیہ کے چکوال بیوٹیفیکیشن پلان پر عملدرآمد کے تسلسل میں بلکسر انٹرچینج پر بنائے گئے “باب چکوال” کا تعمیراتی عمل مکمل ہوگیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام باب چکوال کی تعمیر و تکمیل بیسٹ وے سیمنٹ کے تعاون سے کی گئی ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کیا ۔ باب چکوال کی افتتاحی تقریب میں اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ سمیت ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران اور بیسٹ وے سیمنٹ کے نمائندہ نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کی خصوصی کاوش و نگرانی کے تحت چکوال بیوٹیفیکیشن پلان کے توسط سے بلکسر انٹرچینج پر مکمل کیا گیا باب چکوال تزئین و آرائش کا دوسرا منصوبہ ہے ۔

یاد رہے کہ قبل ازیں سٹیٹ آف دی آرٹ بیوٹیفیکیشن ماڈلز کی سکیم مکمل کی جا چکی ہے جو علاقائی ثقافت کے رنگوں ، چکوال میں تعلیم و تعلّم کے فروغ ، خوشنما جھیلوں کے پرکشش سیاحتی مناظر اور ماحولیاتی حسن کی غمازی کرنے والے شاہںکار ماڈلز پر مشتمل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے باب چکوال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب چکوال کی تعمیر کے ذریعے چکوال کو حاصل وادی زیتون کے اعزاز کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد سے ضلع چکوال کاجمالیاتی حسن نکھر کر سامنے آئے گاجس سے یہاں آنے جانے والے لوگوں کو داخلی و خارجی راستوں پر خوشگواریت کا احساس ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا کہ باب چکوال کی تعمیر میں بیسٹ وے سیمنٹ انتظامیہ کا تعاون قابلِ تحسین ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں