ہسپتال روڈ چکوال میں مسلم لیگ(ن) کا کامیاب جلسہ
8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہے، چوہدری حیدر سلطان،
چکوال (راجہ تنویر حیدر)
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و صدر مرکزی تاجر اتحاد چکوال ملک جاوید اقبال ، راجہ انجم ضیاء اور شیخ ارشد نے ہسپتال روڈ چکوال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے شاندار جلسہ کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈرز امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 20 چوہدری حیدر سلطان ،چوہدری نواز کنگ، سید عامر حسین زیدی ، عابد منہاس. حامد جمال ،آصف سلیم صراف، سیٹھ نثار صراف، ملک عامر سہیل، شیخ رضوان فاروقی سمیت دیگر پارٹی عہدیداران نے شرکت کی، اس کے علاوہ چکوال کی تمام برادریوں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چوہدری حیدر سلطان اور میجر (ر) طاہر اقبال ملک کا ہسپتال روڈ پہنچنے پر تاجر برادری کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا مالا پہنائی گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر چوہدری حیدر سلطان اور میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے صدر ملک جاوید اقبال، صدر راجہ انجم ضیاء اور شیخ ارشد کو کامیاب جلسہ کروانے پر مبارکباد پیش کی اور 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا دن قرار دیا،
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ لوگوں کا پیار اور جذبہ دیکھ کر وعدہ کرتے ہیں کہ اقتدار میں آ کر ڈسٹرکٹ چکوال کو ایک تاریخی شہر بنائیں گئے، گزشتہ حکومت نے جس طرح پاکستان کا دھڑن تختہ کیا ہے سب کے سامنے ہے. انشاءاللہ آنے والا وقت پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آئے گا اور غریب انسان کی شنوائی ہو گی. ہم مہنگائی کے منہ زور گھوڑے کو لگام ڈالیں گے تاکہ غریب انسان عزت کے ساتھ اپنی ذندگی گزار سکے.
پاکستان مسلم لیگ ن غریب عوام کی جماعت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے شاندار استقبال نے دل خوش کر کے رکھ دیا ہے اور آپ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن 8 فروری کو بھاری مارجن سے جیتے گی، انہون نے جوانوں سے مخاتب ہو کر کہا کہ ہمارے جوان تمیز والے ہیں اور اپنی پارٹی کی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں 8 فروری الیکشن والے دن آپ نے گھروں میں نہیں بیٹھنا بلکہ ووٹ پول کروانا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کو جتوانا ہے اور پاکستان کی ترقی کا جو سفر رک گیا تھا انشاءاللہ وہیں سے شروع ہو گا