ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی پیش قدمی جاری

ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی پیش قدمی جاری سابق سینئر ہیڈ ماسٹر ملک لال خان نے اپنی اعوان برادری سمیت ضلعی صدر و امیدوار حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان کی موجودگی میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی حمایت کا اعلان کر دیا اتوار کے روز سابق سینئر ہیڈ ماسٹر ملک لال خان کی اقامت گاہ محلہ سادات میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا.

جس میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ انے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے جتنی ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کو تجربہ کی بنیاد پر لایا گیا لیکن انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا.

چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے سب لوگ بھرپور محنت کریں انشاللہ 8 فروری کو مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد میاں نواز شریف ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے اور ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا.

اس سے قبل جب چوہدری حیدر سلطان علی خان تقریب میں پہنچے تو اعوان برادری نے ان کا بھرپور استقبال کیا تقریب سے سابق کونسلر حاجی ضمیر جعفری نے بھی خطاب کیا تقریب میں اعوان برادری کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی

مسرت جعفری اوشین نیوز ڈھڈیال

اپنا تبصرہ بھیجیں