چکوال۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ تیزاب گردی کا واقعہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا نوٹس

مسماۃ ثنا سجاد دختر سجاد حسین ساکن محلہ شاہین آباد چکوال بعمر تقریباً 20 سال پر گرم لیکوئیڈ پھینکنے کا واقعہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی خود فوری طور پر DHQ ہسپتال پہنچ گئے

مریضہ کی عیادت کی، لواحقین سے ملے اور انہیں مکمل طور پر قانونی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 02 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت لڑکی پر گرم لیکوئیڈ پھینکا جب وہ اپنے بھائی کیساتھ پرائیویٹ ہسپتال سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہی تھی، ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں فوری طور پر ٹیم تشکیل دے دی گئی، پولیس مصروف تفتیش

تمام ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائے جاکر نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائیگا اور مظلوم کو انصاف فراہم کیا جائیگا، ڈی پی او

کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے۔ ڈی پی او

ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او

ترجمان چکوال پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں