ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے یوتھ انٹرشپ کے چوتھے بیج کی اختتامی تقریب کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے یوتھ انٹرشپ کے چوتھے بیج کی اختتامی تقریب کا انعقاد*

ڈی پی او چکوال کی جانب سے تمام انٹرنیز کے لیے پرتکلف ظہرانے کا بہترین انتظام کیا گیا

ڈی پی او چکوال نے تمام امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرشپ کرانے کا مقصد پولیسنگ سسٹم کو سمجھنا اور اس سے فائدہ اٹھانا اور آگاہی حاصل کرنا ہے

ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ انٹرنشپ کرنے والے تمام انٹرنیز کو پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، خدمات، قانونی معاملات، جدید ایپس و ٹیکنالوجی کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے جسکو نوجوان نسل اپنی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرسکے۔

ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ یوتھ انٹرنشپ کرنے والے تمام طلباء طالبات کو پولیس کے مختلف امور,دفاتر، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق مرکز، پولیس لائینز، سیف سٹی اور تھانہ جات کا وزٹ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی جس سے نہ صرف پولیس کا مثبت امیج قائم ہوگا بلکہ پولیس عوام دوست جیسی مضبوط فضاء بھی قائم ہوگی.

ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ یہی وہ نوجوان نسل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں.

ڈی پی او چکوال نے سول سروس کے انتخاب اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی اور سوال و جواب کاسلسلہ بھی ہوا

ڈی پی او چکوال نے یونیورسٹی آف چکوال کے پروفیسر عامر حسین اور پروفیسر عظمت علی نے بھی خصوصی شرکت کی اور تمام انٹرنیز کو انٹرنشپ کی تکمیل پر سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیئے گئے اور کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی جانب سے اچھی کارکردگی کے حامل انٹرنیز میں، یادگاری شیلڈ، تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے

*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر یوتھ انٹرشپ کے چوتھے بیج کے پروگرام کا باقاعدہ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ڈی پی او*

*یوتھ انٹرشپ کا مقصد یوتھ کو پولیسنگ سسٹم، جدید ٹیکنالوجی، پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات اور قانونی معاملات سمجھانا ہیں تاکہ نوجوان نسل فائدہ اٹھا سکے، ڈی پی او*

اپنا تبصرہ بھیجیں