ن لیگی شیر،سابق جنرل کونسلر خالد بٹ نے محلہ کی سطح پر چوہدری سلطان حیدر اور میجر (ر) طاہر اقبال کی انتخابی مہم شروع کردی

(ن) لیگی شیر،سابق جنرل کونسلر خالد بٹ نے محلہ کی سطح پر چوہدری سلطان حیدر اور میجر (ر) طاہر اقبال کی انتخابی مہم شروع کردی

چکوال (عبدالغفار پارس) (ن) لیگی شیر،سابق جنرل کونسلر خالد بٹ نے اپنے علاقہ نیا محلہ لنک بھون روڈ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواران چوہدری سلطان حیدر علی خان اور میجر ر طاہر اقبال کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

اس سلسلہ میں نیا محلہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں نیا محلہ کی تمام سرکردہ برادریوں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی جن میں شیخ خالد فرحان فاروقی،شیخ شہزاد،احسان پٹواری،شیخ ارشد عباسی،عاصم علیم قریشی،ملک طاہر ایوب،اقبال مصری،دائم شاہ،یوسف مصری،طاہر لیاقت،محمد بلال،محمود اختر،خرم بٹ،فہد محمود،محمد احمد،حامد باری،عامر باری،عبدالغفار پپو،ملک شفیق،ندیم مغل،نوید مغل،تنویر احمد،شیخ مطلوب فاروقی،عبدالحنان بٹ،عبدالواسع بٹ،حسن مجتبیٰ بٹ،طیب لیاقت،عبدالرحمان و دیگر معززین محلہ نے بھرپور شرکت کی اور اس بات کا عزم کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے پینل کی بھرپور حمایت کریں گے۔

اس موقع پر خالد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کا عمل سلسلہ وار یعنی ہر محلہ کی سطح پر جاری رکھا جائے گا اور اگلی میٹنگ کا انعقاد محلہ عید گاہ،پھر ڈھوک حیات،پھر بستی اللہ والی میں کیا جائے گا اور آخر میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں