پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز ڈھڈیال میں شاندار جلسہ

ڈھڈیال (مسرت جعفری)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز ڈھڈیال میں شاندار جلسہ منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیدوار NA-58 عبداللہ نثار اعوان تھے۔

جلسہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی عبداللہ نثار اعوان بہت بڑےقافلے کی صورت میں چوہدری محمد بلال ایوب کہوٹ، چوہدری محمد سلمان نمبردار ، حماد ایوب کہوٹ کے ہمراہ جب ڈھڈیال پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا انہیں ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا جلسہ گاہ پہنچنے پر سردار احمد خان ہڑھال نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر چوہدری محمد سلمان نمبردار ، چوہدری بلال ایوب کہوٹ نے مرکزی مسلم لیگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، سردار احمد خان پڑھال امیدوار PP-20 نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے پارٹی کے منشور کے میں بتایا بارے میں بتایا آخر میں مہمان خصوصی امیدوار NA-58 عبداللہ نثار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہ آزمائیں ہمیں موقع دیں انشاللہ آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور مرکزی مسلم لیگ کے منشور و مقاصد لوگوں کے سامنے رکھے جلسے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں