عوامی اتحادگروپ چوہدری خورشیدبیگ نےاپنےساتھیوں سمیت چوہدری حیدرسلطان کاساتھ دینےکااعلان

ڈھڈیال ( مسرت جعفری) ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی بھرپور پیش قدمی سابق سینیٹر وائس صدر پی ٹی آئی چکوال سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال و سربراہ عوامی اتحاد گروپ چوہدری خورشید بیگ نے اپنے ساتھیوں سمیت ضلعی صدر مسلم لیگ ن و امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان کی مکمل حمائت کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلے میں جمعہ کے لیے لاثانی میرج ہال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرچوہدری خورشید بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ چوہدری سلطان حیدر کی کامیابی یقینی ہے اور آںے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے آج اس جگہ پر ہر برادری کی سرکردہ شخصیات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ عوام چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں اور ہر فرد اپنا ذاتی الیکشن سمجھ کر محنت کرے انہوں نے اپنے پورے گروپ کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا۔

جنہوں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے قائد سردار غلام عباس خان کے حکم پر چوہدری سلطان حیدر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے چوہدری سلطان حیدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خورشید بیگ اور ان کے پورے گروپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہدری خورشید بیگ اور پورے گروپ کا ممنون ہوں چوہدری خورشید بیگ بہت خوبیوں کے مالک ہیں

ان کے دوستوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا میں نے پہلے بھی کوشش کی کہ کبھی شکایت کا موقع نہ آئے اور آئندہ بھی یہی کوشش ہو گی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کہا کہ ہم سب نے مل کر الیکشن لڑنا ہے مجھے امید ہے ماضی کی طرح میرے ضمنی الیکشن سے بھی اس مرتبہ بڑھ کر اچھے نتائج ملیں گے اور کامیابی کے بعد ڈھڈیال کے مسائل کو آپ کے لیڈر چوہدری خورشید بیگ کی مشاورت سے حل کریں گے۔

اس موقع پر چوہدری سلطان حیدر نے حاجی تنویر حسین سفیر حسین ماجد مشتاق حیدر اور دیگر دوستوں کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا تقریب میں عوامی گروپ کی سرکردہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس سے قبل جب چوہدری حیدر سلطان لاثانی میرج ہال پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں