یونین کونسل نمبر 5 کے سابقہ تمام کونسلرز،تاجر برادری،ٹھیہ و ریڑھی بانوں اور اہلیانِ شہر نے (ن) لیگ کی کامیابی پر ٹھپہ لگا دیا
پہلوان گروپ نے چھپڑ بازار میں روایتی رنگ جمادیا،میجر (ر) طاہر اقبال،چوہدری سلطان حیدر،ڈاکٹر قیصر مجید ملک اور دیگر نے الیکشن آفس کا افتتاح کردیا
چکوال (عبدالغفار پارس) چکوال شہر کا مرکز اور دل سمجھی جانے والی یونین کونسل نمبر 5 کے تمام سابقہ کونسلرز،دکانداروں،ٹھیہ بانوں،ریڑھی بانوں اور شہریوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ سنادیا.
یونین کونسل نمبر 5 میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں اہلیانِ علاقہ کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت،بین الاقوامی شہرت یافتہ کاروباری پہلوان گروپ نے اپنا روایتی رنگ بھی خوب جمایا،
تفصیلات کے مطابق چکوال شہر کی مرکزی یونین کونسل نمبر 5 کے دل چھپڑ بازار میں مسلم لیگ (ن) کا مرکزی الیکشن قائم کیا گیا ہے جس کا تمام تر سہرا یونین کونسل نمبر 5 کے سابقہ پانچوں کونسلرز ملک عامر سہیل،شیخ محمد حنیف،سید عامر زیدی،خواجہ خاور اور ڈاکٹر احمد جمال کے سر ہے،مرکزی الیکشن آفس مہدی پلازہ چھپڑ بازار میں قائم کیا گیا ہے،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان جب افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو انکا پہلے استقبال باب چکوال پر کیا گیا.
بعد ازاں نعیم اختر بٹ نے بٹ مارکیٹ کے سامنے قائدین کا پرتپاک استقبال کیا،مرکزی سٹیج تک لیگی راہنماؤں کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا،مرکزی سٹیج پر تمام سابقہ پانچوں کونسلرز کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران،تاجر برادری اور معززین علاقہ موجود تھے،میجر (ر) طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان کا مرکزی سٹیج پہنچنے پر پھولوں کی تھاپ پر مثالی استقبال کیا گیا.
ان پر پھولوں کی منوں پتیاں اور نوٹوں کی بارش کی گئی،سٹیج سیکرٹری سابقہ کونسلر پہلوان گروپ کے راہنما ملک عامر سہیل نے اپنے روایتی انداز میں مہمانانِ خصوصی کو پر جوش انداز میں خوش آمدید کہا.
بعد ازاں میجر (ر) طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان نے مرکزی الیکشن آفس کے قیام کی شاندار تقریب کے انعقاد پر تمام کونسلرز،بالخصوص پہلوان گروپ،تاجر برادری،ٹھیہ بانوں،ریڑھی بانوں اور اہلیانِ یونین کونسل نمبر 5 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے اور انشاء اللہ میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان تعمیر و ترقی کی نئی منازل طے کریگا.
اس موقع پر پہلوان گروپ کے سربراہ حاجی ملک محمد گلشیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ افتتاحی تقریب کی طرح 8 فروری کو بھرپور انداز میں ووٹ دیکر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں،بعد ازاں مسلم لیگی امیدواروں میجر (ر) طاہر اقبال،چوہدری سلطان حیدر علی خان،ڈاکٹر قیصر مجید ملک،حاجی ملک محمد گلشیر اور دیگر نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر مرکزی الیکشن آفس مسلم لیگ (ن) یونین کونسل نمبر 5 کا باضابطہ افتتاح کیا.
اس موقع پر معروف عالم دین مولانا محمود الحسن غضنفر نے خصوصی دعا کروائی جبکہ شرکائے تقریب کی تواضح مرغ پلاؤ اور کشمیری چائے سے کی گئی،افتتاحی تقریب کے میں مولانا عبدالقدوس نقشبندی،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران سید تصدق حسین شاہ،راجہ خالد محمود،محمد ندیم راہی،شیخ محمد حنیف،آصف سلیم صراف،شیخ شاکر مہدی،رضوان قیوم،عبدالعزیز خان،صدر ٹھیہ بان ایسوسی ایشن چھپڑ بازار چکوال ملک اکرام شہزاد،راہنما مسلم لیگ (ق) محمد خان تترال،چوہدری نوید اختر کہوٹ،تاجر راہنما انار کلی بازار نقیب الرحمن چوہان،چوہدری صفدر،سیٹھ عدنان صراف،صدر انجمن قصاباں چکوال شیخ نعمان،شیخ ادریس قصاب اور دیگر معززین نمایاں تھے.
جبکہ افتتاحی تقریب میں پہلوان گروپ کارکنان ملک سعید آفتاب عرف مٹھو بھائی،ملک عرفان،ہاشم راؤ اور دیگر بھی پوری طرح متحرک رہے