چکوال (عبدالغفار پارس) آمدہ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کا پارٹی ورکرز کنونشن ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چکوال چوہدری علی ناصر بھٹی کی رہائشگاہ بھٹی ہاؤس بھون روڈ چکوال میں منعقد ہوا.
جس میں امیدوار حلقہ این اے 58 چوہدری ایاز امیر،امیدوار پی پی 20 چوہدری علی ناصر بھٹی اور امیدوار پی پی 21 راجہ طارق افضل کالس سمیت پارٹی کی لیڈر شپ اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔