چکوال(ڈھڈیال) میں سیاسی گہما گہمی شروع ہو گئی منگل کے روز صدر مسلم لیگ ن ڈھڈیال طارق جمیل خان کی اقامت گاہ پر ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں انہوں نے کہا کہ جتنی ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کو شیرپر مہر لگا مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں سابق ناظم رانا بشیر سراج نے کہا کہ میاں نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
ملک میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی ن لیگ بر سرِ اقتدار ا کر تعمیر وترقی کے نئے دورکا آغاز کرے گی اجلاس سے چوہدری ہارون سانگ کلاں سید کبیر حسین شاہ بخاری ںے بھی خطاب کیا ورکر کنونشن میں سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود چوہدری نجم الحسن گوندل حاجی ضمیر جعفری رانا محمد جمیل چوہدری ابرار حسین گوندل حاجی اعجاز حسین گوندل کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے ووٹرز سپورٹرز یو سی ڈھڈیال سے مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی
مسرت جعفری اوشین نیوز ڈھڈیال