*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے ٹرانسفر ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن چکوال کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔*
ڈی پی او چکوال نے ٹرانسفر ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن راجہ ناصر علی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی تلہ گنگ سرکل، ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال، ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ سرکل، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈی ایس پی لیگل نے شرکت کی۔
ڈی پی او چکوال نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ناصر کی چکوال پولیس کے لیے خدمت کا سراہا اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او چکوال نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ جہاں بھی جائیں یا جس جگہ بھی آپکی ٹرانسفر ہو اگر آپ دل لگا کر ایمانداری سے کام کریں تو آپکی عزت بھی ہو گی اور آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد بھی رکھا جائے گا۔
ڈی پی او چکوال نے تمام ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن ناصر کو اعزازی شیلڈ اور تحائف دیئے۔
*ٹرانسفر نوکری کا حصہ ہے جہاں بھی جائیں اپنے کام اور ایمانداری کی بدولت اپنی پہچان بنائیں، ڈی پی او چکوال*
*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر چکوال پولیس سے ٹرانسفر ہونے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرکے انکو باعزت رخصت کیا جارہا ہے، ڈی پی او*