سابق جنرل کونسلر عابد منہاس نے مسائل پیش کر کے نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔۔!
مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے‘چوہدری شہریارسلطان
چوہدری حیدر سلطان کے الیکشن آفس کے افتتاح کے حوالے سے یو سی ون کی وارڈنمبر چار میں شاندارتقریب، تقریب کے روح رواں سابق جنرل کونسلر عابد منہاس تھے
سابق جنرل کونسلر عابد منہاس نے واٹرسپلائی سکیم کے حوالے سے پانی فراہمی، سوئی گیس پریشر میں کمی،ڈھکو روڈ کی حالت زار اور نکاسی آب کے مسائل تفصیل سے بیان کیے
تقریب میں پروفیسر گلزار،ملک عبد الرشید، شیخ محمد اسلم، سید تصدق منظور شاہ، چوہدری شکیل، تمکین شاہ، فاروق شاہ،طار ق اعوان،شعیب خان، حامد، احترام رضا شاہ موجود تھے
چکوال(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی بیس چوہدری حیدر سلطان کے الیکشن آفس کے افتتاح کے حوالے سے یو سی ون کی وارڈنمبر چار میں شاندارتقریب، تقریب کے روح رواں سابق جنرل کونسلر عابد منہاس تھے
جن کی ایک کال پر علاقہ کی سرکردہ سیاسی شخصیات تقریب میں موجود تھیں، الیکشن آفس کا افتتاح چوہدری شہریارسلطان نے کیا، اس موقع پر عابد منہاس نے علاقہ کو درپیش مسائل جن میں سرفہرست واٹرسپلائی سکیم کے حوالے سے پانی کی فراہمی، سوئی گیس پریشر میں کمی اور علاقے کی شاہراہوں کی خستہ حالی کے حوالے سے مسائل تفصیل سے بیان کیے.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری شہریار سلطان نے کہا کہ اجتماعی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں ہوتاہے، ایک ارب روپے سے زائد لاگت کی واٹر سپلائی سکیم مکمل کی تھی، گزشتہ دور میں اس پر کا م روک دیا گیا تھا، اب اس کی لاگت اڑھائی ارب تک پہنچ چکی ہے.
رب تعالیٰ نے موقع دیا تو ہم یو سی ون کو واٹرسپلائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی حل کرینگے، یو سی ون کو واٹرسپلائی سکیم سے ضرور لنک کریں گے،سید تصدق منظور شاہ نے ڈھکو روڈ قبرستان کی نکاسی آب اور تباہ حال روڈ کی طرف ان کی توجہ دلائی جن کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی.
تقریب میں پروفیسر گلزار،ملک عبد الرشید، شیخ محمد اسلم، سید تصدق منظور شاہ، چوہدری شکیل، تمکین شاہ، فاروق شاہ،طار ق اعوان ڈھلی، سید احترام رضا شاہ، راجہ ارشد،شعیب خان، ندیم راہی،حامد، راجہ خالد، ساجد محمود ساجی اور علاقہ بھر کی دیگر سماجی، کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔