پی پی 20 میں چوہدری نوشاد علی خان کی برق رفتار رابطہ مہم

پی پی 20 میں چوہدری نوشاد علی خان کی برق رفتار رابطہ مہم،چوہدری محمد علیخان اور چوہدری تیمور علیخان بھی کامیابی کیلئے حلقہ میں متحرک

چکوال (اوشین نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان نے بھرپور انداز میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے اور حلقہ بھر میں برق رفتاری سے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

جبکہ انکے والد محترم،ضلع چکوال کی معروف بزرگ سیاسی شخصیت چوہدری محمد علی خان اور بڑے بھائی معروف سیاسی شخصیت چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے بھی چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کی کامیابی کیلئے حلقہ بھر کے طوفانی دورے شروع کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری محمد علی خان کا گھرانہ ضلع بھر میں اپنی وضع داری،اخلاص اور سخاوت کی بناء پر جانا جاتا ہے اور یہ خاندان حلقہ پی پی 20 میں اپنا خاطر خواہ عوامی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر اور عوامی سطح پر ذاتی مقبولیت کے پیشِ نظر سیاسی حلقے چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کو آمدہ انتخابات کیلئے مضبوط امیدوار قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں