سردار آفتاب اکبر نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کر دیا

چکوال(نبیل انور ڈھکو) سابق تحصیل ناظم چکوال اور سابق ایم پی اے سردار آفتاب اکبر نے پاکستان تحریک انصاف کے

حلقہ این اے 58 پر نامزد امیدوار ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سردار آفتاب اکبر نے فون پر بتایا کہ وہ حلقہ پی پی 22 پر خود امیدوار تھے لیکن انہیں پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں ملا نہ ہی ان کے سابقہ پینل کے امیدواروں چوہدری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے اور سردار غلام عباس کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس مطلبی مصالحت کو مناسب نہیں سمجھا اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ حلہ پی پی 20 پر خود الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں جبکہ حلقہ این اے 58 پر ایاز امیر کی بھر پور حمایت کریں گے.

اور ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ سردار آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ ان کے بزرگ سردار غلام عباس نے خود تین سال قبل ناراضگی بنائی تھی اور اس دفعہ ان کے کاغذات مسترد کروانے میں بھی ان کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے

مزید کہا کہ خاندان میں راضی نامہ کسی شرط کے بغیر ہوتا ہے۔
سردار آفتاب اکبر کے ایاز امیر کی حمایت کے فیصلے سے ایاز امیر کی انتخابی مہم کو خاصی تقویت ملے گی کیونکہ سردار آفتاب اکبر کا این اے 58 میں اپنا ایک مضبوط دھڑا موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں