محسن نقوی سٹوڈنٹس پرہوئےمہربان

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اور پی آئی ٹی بی کو ایک ہفتے میں تمام تعلیمی بورڈ کےلئے موبائل ایپلی کیشن فنکشنل کرنےکاحکم دے دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( Bise Lahore Board) کا دورہ کرکے ای سروسز /موبائل ایپ کاافتتاح کیا۔ تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی موبائل ایپ سے منسلک ہونگے، طلبہ بورڈ کا نام لکھ کر مطلوبہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ( Chief Minister Punjab’s Updates ) نے تختی کی نقاب کشائی اور لیپ ٹاپ سے بٹن دبا کر بی آئی ایس ای موبائل ایپ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےخود موبائل ایپ پر ایپلیکیشن ٹریکنگ کرکے جائزہ لیا اور آن لائن ادائیگی، ڈگری اور رزلٹ کارڈ کی تصدیق، این او سی اور مائی گریشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ای ایپ کے ذریعے ڈگری کی نقل کاپی اور اجراء کےطریقہ کار کا بھی جائزہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ( Govt of Punjab ) نے بی آئی ایس ای ای ایپ سے حکومتی اداروں کے لئے ڈگری کی تصدیق کے عمل کو سراہا۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15دن پہلے بورڈ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور بچوں کو پریشان دیکھ کر تشویش ہوئی۔ اسی رات صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ( HED Punjab ) سے میٹنگ کرکے بچوں کی پریشانی کے تدارک کا فیصلہ کیا۔ مینول سسٹم کیوجہ سے بورڈ سروسز کے لئے انتظار کرنا پڑتا تھا اب تعلیمی بورڈ سروسز آن لائن کردی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ بورڈ سروسز کے لئے ایپ فنکشنل کی،افسوس ہے کہ یہ پانچ سے چھ سال پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ چند روز میں تمام تعلیمی بورڈز کی خدمات آن لائن کر دی جائیںنگی۔

ڈگری کی تصدیق، این او سی، مائی گریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات آن لائن اپلائی کرکے کورئیر سے منگوائی جا سکتی ہیں۔ طلبہ گھر بیٹھے آن لائن فیس بھی پے کر سکتے ہیں۔ شعبہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ سکول ایجوکیشن ( School Education Department, Government of the Punjab ) دو بہت بڑے ڈیپارٹمنٹ ہیں یہاں ریفارمز کی زیادہ ضروت ہے۔ ہر شعبہ میں کام کیا لیکن جتنا کام کرناچاہ رہے تھے وقت کی کمی کیوجہ سے محکمہ تعلیم کے لئے اتنا نہیں کرپائے۔ تعلیم کے لئے اپنا کام نہیں کرسکے جتنی پنجاب میں ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی نہ کوئی ضرور آئے جو شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے کام کرے گا۔تعلیم اور صحت کی اچھی سہولتیں فراہم کی جائیں تو لوگوں کواور کیا چاہیے۔ معیار ایسا ہو کہ لوگ آنکھیں بند کرکے سرکاری سکول میں چلے جائیں میں بھی اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں پڑھا سکوں۔ چند سکول بہتر کرنے کی کوشش کی مگر ہزاروں میں یہ تعداد بہت کم ہے۔ بی آئی ایس ای موبائل ایپ کے اجراء کے لئے پوری ٹیم نے بہت اچھا کام کیا۔ پی آئی ٹی بی بہت محنت کررہا ہے ہمیں پی آئی ٹی بی پر فخر ہونا چاہیے۔جامعات کے وائس چانسلروں، پرنسپلز، بورڈوں کے چیئرمین کی عدم تعیناتیوں کے ہم ذمہ دارنہیں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں