رئیس آف منوال چوہدری عبدالخالق کا بھرپور پاورشو

چکوال (عبدالغفار پارس) فخر منوال چوہدری عبدالخالق کا بھرپور شو آف پاور،(ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان،اہلِ علاقہ کی بھاری تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چوہدری عبدالخالق رئیس آف منوال نے حسبِ سابق منوال میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا۔

جس میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری حیدر سلطان اور ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے شرکت کی،جلسہ گاہ پہنچنے پر چوہدری حیدر سلطان اور ڈاکٹر قیصر مجید ملک کا چوہدری عبدالخالق اور سید عون عباس شاہ مشہدی نے شاندار استقبال کیا اور ان کے ہمراہ آنے والے دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

سخت سردی کے باوجود اہلیانِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر چوہدری عبدالخالق منوال نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری حیدر سلطان اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 و پی پی 22 سردار غلام عباس خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دوستوں سے کہا کہ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک ہو جائیں۔

چونکہ یونین کونسل بلوکسر کے کچھ دیہات حلقہ پی پی 22 میں شامل ہیں تو وہاں پر موجود اپنے دوستوں کو سردار غلام عباس کی بھرپور حمایت کرنے کا کہا اور تمام مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے تن،من،دھن لگا نے کا عہد کیا گیا،اہلیان علاقہ نے چوہدری عبدالخالق پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،حسب سابق چوہدری عبدالخالق نے اہلِ علاقہ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا،مہمانوں کی خاطر روسٹ،گجریلے،چائے و دیگر لوازمات سے کی گئی،آخر میں چوہدری عبدالخالق نے آنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں