امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال کی شاندار انتخابی مہم جاری۔ ڈھلیانہ میں بڑی شخصیات نے چوھدری ایاز امیر کے حق میں حمایت کا اعلان کر دیا۔
حاجی اقبال ڈھلیانہ نے برادری اور گروپ کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی مکمل حمایت کا اعلان
اس موقع پر حاجی اقبال نے کہا کہ چوھدری ایاز امیر ضلع چکوال کے فخر ہیں۔میرے ساتھ تمام دوست موجود ہیں ان کی مشاورت کے ساتھ ہر فیصلہ کرتا ہوں لیکن اس بار جب چوھدری ایاز امیر کا نام آیا تو سب نے متفق ہو کر چوھدری ایاز امیر کے حق میں اپنا فیصلے کا اعلان کر دیا۔ہم غیر مشروط چوھدری صاحب کے ساتھ ہیں اور مکمل انتخابی مہم میں بھرپور سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
اس موقع پر حاجی محمد خان کوٹلے،زمرد حسین،نمبر دار حاجی غلام علی،نظر حسین،چوھدری منسف،ملک ضمیر
موجود تھے۔اس موقع پر چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ معروف کاروباری شخصیت راجہ نذیر،معروف قانون دان زعفران زلفی،چوھدری قمرعباس بھکاری کلاں،امیدوار برائے حلقہ پی پی 20 چوھدری داؤد سرود ،محمد لیاقت عرف میجر لیاقت،خالق فقیر،چئیرمین راجہ سکندر یونین کونسل جبیر پور ،خالد چکرال،فرہی ڈھاب،قاضی جاوید اختر بھگوال اور صحافی قمرعباس بھی موجود تھے۔چوھدری ایاز امیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دلی خوشی ہوئی کہ حاجی اقبال ڈھلیانہ جیسی اچھی شخصیت نے حمایت کا اعلان کیا