امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال کی شاندار انتخابی مہم جاری

ملک وسیم کرامت چیرمین کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف و سربراہ گھلوال اعوان برادری خانپور کا مرکز ڈوہمن میں بڑا کھڑاک

ملک وسیم کرامت چئیرمین کور کمیٹی پی ٹی آئی مرکز ڈوہمن کی سربراہی میں مرکز ڈہمن کی تمام یونین کونسلز کے عمائدین کا بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان۔انتخابی نشان باجے کی بھرپور کمپین کا بھی اعلان۔

اس موقع پر ملک وسیم کرامت نے کہا کہ چوھدری ایاز امیر ضلع چکوال کے فخر ہیں۔خوشی ہوئی کہ چوھدری ایاز یر جیسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہے۔

پارٹی قائد اور بانی چئیرمین کے حکم پر باجے کے نشان پر ڈوہمن مرکز کے لوگ ٹھپے پے ٹھپا لگائیں گے۔ہم غیر مشروط چوھدری ایاز امیر کے ساتھ ہیں اور مکمل انتخابی مہم میں بھرپور سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

اس موقع پر معروف قانون دان امیربٹ،معروف سیاسی رہنما ملک حفیط انجم،ایڈوکیٹ نجم اور چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ معروف کاروباری شخصیت راجہ نذیر،معروف قانون دان زعفران زلفی،چوھدری قمرعباس بھکاری کلاں،امیدوار برائے حلقہ پی پی 20 چوھدری داؤد سرود ،محمد لیاقت عرف میجر لیاقت،خالق فقیر،چئیرمین راجہ سکندر یونین کونسل جبیر پور ،خالد چکرال،فرہی ڈھاب،قاضی جاوید اختر بھگوال اور صحافی قمرعباس بھگوال بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں