مفسرقرآن استادالعلماء علامہ الشیخ محسن علی نجفی کےایصال ثواب کیلئےدعائیہ تقریب

ڈھڈیال جامعہ مظہر الایمان میں نماز جمعہ کے بعد مفسر قرآن استاد العلماء علامہ الشیخ محسن علی نجفی مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔

مدرسہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی جبکہ نماز جمعہ کے بعد علامہ نصیر حیدر نجفی نے مجلسِ ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مفسر قرآن علامہ الشیخ محسن علی نجفی مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مرحوم بہت خوبیوں کے مالک تھے انہوں نے اپنی زندگی دین کے لئے وقف کر رکھی تھی اپنی زندگی میں کئی غریب خاندان کی بچیوں کی شادیوں کے علاؤہ کئی سکول و کالج بھی بنوائے۔

 

جن میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اس موقع پر علماء وکرام کے علاؤہ کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی آخر میں مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی اور مومنین میں لنگر تقسیم کیا گیا*

مسرت جعفری اوشین نیوز ڈھڈیال

 

اپنا تبصرہ بھیجیں