ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک احمد نواز نے یونین کونسل پادشاہان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک احمد نواز نے بدھ کے روز یونین کونسل پادشاہان میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے ان کا کہنا تھا کہ تھانہ ڈھڈیال کے دروازے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں
ہر کیس کو میرٹ پر سنا جائے گا انہوں نے شہریوں سے کہا کہ آپ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے آپ پولیس کے ساتھ تعاون انتہائی ضروری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری بلا خوف وخطر اپنے مسائل کے حل کیلئے تھانہ آسکتے ہیں یاد رہے کہ ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک احمد نواز نے ڈھڈیال آتے ہی تھانہ سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کردیا
مسرت جعفری اوشین نیوز ڈھڈیال
ماشاء اللہ اوشین کایہ اچھااقدام ہےاس سےچکوال کوپرموٹ کیاجائیگا.