انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کا مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات پر فوری نوٹس*
مورخہ 10.01.2024 کو علاقہ تھانہ ڈوہمن میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر فوری نوٹس لیا
ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود از خود موقع واردات پر پہنچے اور جائزہ لیا
ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ڈی ایس پی چوآ سرکل ابراہیم وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تمام حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر وقوعہ کی بابت فوراً مقدمہ کا اندراج کیا گیا
موقع واردات پر آئی ٹی,پی ایف ایس اے ٹیموں کے ذریعے تمام تر شواہد اور فنگرپرنٹ اٹھائے گئے ہیں، نیز تمام تر ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں
ڈی ایس پی چوآ سرکل نے ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سمیت چھاپہ مار ٹیم تشکیل ڈی اور علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے
*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر مقدمات کا فوری اندراج جاری ہے، ڈی پی او*
*علاقہ بھر کا سرچ آپریشن جاری ہے اور تمام تر ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں نیز جلد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا، ڈی پی او