*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے یوتھ انٹرشپ کے چوتھے بیج کے طلباء طالبات سے خطاب۔*
ڈی پی او چکوال نے اوشین فارم ہاؤس میں یوتھ انٹر شپ میں حصہ لینے والے بچے، بچیوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔
ڈی پی او چکوال کی جانب سے تمام بچے، بچیوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بہترین انتظام کیا گیا
اوشین فارم ہاؤس میں تمام طلباء طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں آرچری,گھڑ سواری,ہاکی,بیڈ منٹن,کرکٹ اور رسہ کشی جیسی کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے.
ڈی پی او چکوال نے تمام امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرشپ کرانے کا مقصد پولیسنگ سسٹم کو سمجھنا اور اس سے فائدہ اٹھانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انٹرشپ کرنے والے تمام شرکاء کو پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، خدمات، قانونی معاملات، جدید ایپس و ٹیکنالوجی کا طریقہ کار سمجھانا مقصود ہے جسکو نوجوان نسل اپنی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرسکے۔
انٹرنشپ پروگرام میں شامل تمام شرکاء کو سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن سٹی چکوال اور مصالحتی کونسل کے بھی وزٹ کرائے گئے.
شرکاء نے پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور اپنے اس وزٹ کو مطالعاتی قرار دیتے ہوئے جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کا شکریہ ادا کیا
*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر یوتھ انٹرشپ پروگرام کا باقاعدہ طور پر عمل کیا جا رہا ہے،ڈی پی او*
*یوتھ انٹرشپ کا مقصد یوتھ کو پولیسنگ سسٹم، جدید ٹیکنالوجی، پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات اور قانونی معاملات سمجھانا ہیں تاکہ نوجوان نسل فائدہ اٹھا سکے، ڈی پی او*