ڈسٹرکٹ پولیس چکوال
*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے مثبت سرگرمیوں کے لیے چکوال کی ضلعی پولیس اور اوشین کلب کے مابین دوستانہ رسہ کشی میچ کا انعقاد کیا۔*
ضلعی پولیس چکوال اور اوشین کلب کے مابین03راؤنڈ رسہ کشی کے میچ کا انعقاد کیا گیا
دونوں ٹیموں کے درمیان 3راؤنڈ کا میچ کھیلا گیا جس میں چکوال پولیس کی ٹیم نے 2میچ جیت کر برتری حاصل کی اور میدان مار لیا.
ڈی پی او چکوال گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور تمام جوانوں کی فٹنس کا جائزہ لیا۔
رسہ کشی میچ کے اختتام پر ڈی پی او چکوال نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے۔
*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر چکوال پولیس میں مثبت سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے، ڈی پی او*
*مثبت سرگرمیوں کے زریعے جوانوں کی فٹنس اور انہیں مزید محنت کرکے خود کو فٹ بنانے کے مواقع مل رہے ہیں، ڈی پی او*