ترکی نے 6 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری اینٹری دینے کااعلان

ترکی نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے  ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 6 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے  متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین اور عمان کے شہریوں کے لی ویزا فری کا اعلان کیا۔اس تاریخی فیصلے کی وجہ سے ان ممالک کےسیاح  اب ویزہ حاصل کرنے کی فکر کیے بغیر ترکی کے شاندار نظاروں اورثقافتی میراث سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

نوےدن کے ویزا فری قیام کے ساتھ، ترک صدر رجب طیب اردوان کے دستخط کردہ حکم نامے نے سیاحوں کے لیے رسائی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد سیاحوں کو ترکی آنے کی ترغیب دینا اور اس کے لذیذ کھانوں، خوبصورت ساحلوں اور ثقافت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں