*انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے تھانہ سٹی چکوال SIPs کا دورہ کیا ۔*
ڈی پی او چکوال نے SIPsتھانہ سٹی چکوال میں ریکارڈ تھانہ، صفائی، حوالات اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او چکوال نے مصالحتی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے.
ڈی پی او چکوال نے SIPs تھانہ سٹی چکوال کے تمام افسران و ملازمین سے میٹنگ کی اور انھیں آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کی ترجیحات کے مطابق بریفنگ دی.
ڈی پی او چکوال نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی انکے مسائل سنے اور مناسب احکامات جاری کیے.
*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر تھانوں کے سرپرائز دورے اور کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، ڈی پی او چکوال*
*کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام الناس کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا اور انکو فوری انصاف فراہم کرنا ہے، ڈی پی او چکول*