چکوال ، 23 دسمبر ( ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب کا انعقاد مسیحی برادری کے کرسمس تہوار کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مسیحی ملازمین کے لئے کیا گیا تھا ۔
ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر ، ڈاکٹر شیخ رفتار حسین اور ڈاکٹر عمران جدون کے ہمراہ کیک کاٹا اور تقریب میں شریک ہسپتال کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارک باد دی ۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے مسیحی ملازمین کو کرسمس تہوار کی خوشی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے رقوم بھی دیں ۔ اس موقع پر مسیحی ملازمین نے تقریب کے انعقاد اور رقوم کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا