ٹیسٹ سیریزمیں جوئےکی تشہیرکامعاملہ

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا۔

سرکاری ٹی وی نے جوئے کی تشہیر کا معاملہ حل ہونے کی تصدیق کردی۔

ٹیسٹ سیریز کی پاکستان میں آنے والی نشریات سے جوئے کی ویب سائٹس سے ملتے جلتے لوگو ہٹادیے گئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق معاملہ حل ہونے کے بعد ملیبرن ٹیسٹ کی براڈ کاسٹ بحال کی جارہی ہے۔ مستقبل میں اس حوالے سے مناسب فیصلے کریں گے۔

بیٹنگ ویب سائٹس کی سرکاری ایڈورٹائزنگ کی وجہ سے پی ٹی وی پر 2 روز میچ نشر نہیں ہوا تھا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک بھر میں جوئے کی ویب سائٹس اور اُس کے ملتے جلتے لوگوں کی تشہیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں